اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے آج ایک بیان میں آیت اللہ باقرالنمرکے لئے سزائے موت کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس حکم پر عمل درآمد ہوا تو اس کےمنفی نتائج وسیع اور پشیمان کن ہوں گے۔
ایران کے اراکین پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ عالم اسلام کی رائے عامہ کو توقع ہے کہ سعودی حکومت، شیخ النمر کی سزائے موت کا حکم منسوخ اور اس پر عمل درآمد رکوانے میں مداخلت کرےگی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقرالنمر کوسزائے موت کا حکم جو ایک عالم ، دانشور اور مذہبی عالم دین ہیں اور عالم اسلام کے علماء میں اہم مقام کے حامل ہے ، باعث رنج وغم اور مسلمان قوموں بالخصوص شیعہ و سنی علماء کے لئے تشویش کا باعث ہواہے۔
.......
/169